20 نومبر 2018
تازہ ترین
 چین  ، آئل ٹینکر گاڑیوں سے ٹکرا گیا ، چھ افراد ہلاک  

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوانگ عونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیاکے مطابق ایکسپریس وے پرہونے والے حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈکے عملے نے کئی گھنٹوںکی کوشش کے بعد  قابو پایا۔ اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟