22 ستمبر 2018
تازہ ترین
چینی مقبرے سے نئی قسم کے لنگو رکے دانت دریافت

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے شاہی خاندان کے قدیم مقبرے سے دریافت ہونے والے بندر کے دانت دراصل ناپید ہوجانے والی گوریلا کی ایک نسل کے ہیں، یہ نسل اس سے قبل کبھی دریافت نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی چین کے صوبے شآن شی میں واقع 2 ہزار 3 سو سال پرانے مقبرے کی کھدائی کے دوران لنگور کے دانت اور دیگر جانوروں کی ہڈیاں دریافت ہوئی تھیں۔ لنگور کے دانت کا فرانزک ٹیسٹ کیا گیا ،جبکہ خصوصی ٹیسٹ کے ذریعے ڈی این اے سیمپل بھی لیا گیا جس سے انکشاف ہوا کہ یہ دانت لنگور اور گوریلا کی نئی قسم کے ہیں جو اس سے قبل کبھی دریافت نہیں ہوئی۔ زولوجیکل سوسائٹی آف لندن نے لنگور کی اس نئی قسم کو Junzi imperialis  کا نام دیا ہے جو انسانوں کا براہ راست شکار بن گئی۔ بندر کی  یہ قسم بھی بغیر دم والے بندر کی اقسام میں سے ایک ہے جو انسانوں کے ہاتھوں ناپید ہوگئیں۔ انسان اپنے ہی ہاتھوں اپنے ماحول کو خراب کر رہا ہے جو خود اس کی تباہی کا باعث بنے گا۔ لنگور اور گوریلا کی اس نئی قسم کے دانت اور ہڈی کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جانور چین کے قدیم شاہی خاندان کا پالتو لنگور ہوگا کیونکہ چین میں گوریلا اور لنگور کو خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور انہیں پالنا پرتعیش عمل سمجھا جاتا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟