20 مارچ 2019
تازہ ترین
چینی قونصلیٹ پرحملے کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے 5 ملزمان کو 17 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو گلشن معمار پولیس نے پانچ سہولت کاروں کو پیش کیا۔ ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبدالطیف اور اسلم شامل ہیں جنہیں دھماکہ خیز مواد رکھنے اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے لیے ریلوے کے ذریعے اسلحہ کراچی لایا گیا اور بلدیہ کے علاقے میں ایک مکان میں چھپایا گیا، حملے کے سہولت کار اور دہشت گرد پریڈی اور لیاری کے علاقوں میں رہتے رہے، دہشت گردی میں استعمال گاڑی آن لائن سروس کے ذریعے مختلف ہاتھوں میں فروخت ہوتی رہی، گرفتار ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی اور جرم کا اعتراف کیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور آر پی جی راکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر نصرت شیخ کو حکم دیا کہ ملزمان کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟