20 جولائی 2019
تازہ ترین
چینی شوٹر ژانگ نے پسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

چینی شوٹر ژانگ نے پسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

چین کی شوٹر ژانگ نے 10میٹر پسٹل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ ٹینس میں عالمی نمبر ون نواک جوکووچ کو شکست ہوگئی ، ریو اولمپک گیمز میں میڈلز ٹیبل پر امریکہ 12 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے ۔ 31 ویں اولمپک گیمز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ہیں ، شوٹنگ کے 10میٹر پسٹل ایونٹ میں سونے کا تمغہ چین کی ژانگ کے نام رہا ۔ 53 کلوگرام ویٹ لفٹنگ کیٹگری میں تائیوان کی ہاسو شاؤ نے طلائی تمغہ جیتا ۔ فلپائن کی ہیڈلین ڈیاز دوسرے اور جنوبی کوریا کی جن ہی تیسرے نمبر پر رہیں ۔ فینسنگ کے مقابلے میں سونے کے تمغے پر اٹلی کے گاروزو نے قبضہ جمایا ۔ فائنل میں امریکی الیگزینڈر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ سربیا کے نواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں ناکام ہوگئے ۔ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار کو ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹریٹ سیٹ میں شکست دی ۔ ریو اولمپک میں 12 گولڈ میڈلز کیساتھ امریکہ پہلے ، 8طلائی تمغوں کیساتھ چین دوسرے نمبر ہے ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟