14 نومبر 2018
تازہ ترین
چیف جسٹس کا عدالتی دائرہ اختیار ریگولیٹ کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لینے کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت نوٹس کی تشریح اور اس کے دائرہ اختیار کی حدود کے تعین کیلئے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا ، جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا عدالت اپنے سو موٹو اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثا قب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب، عدالت آرٹیکل 184/3 کے دائرہ اختیار کو جانچنا چاہتی ہے، ہم اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، عدالت یہ جاننا چاہتی ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز تو نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 184/3 اختیارات ان گائیڈڈ نہیں ہونے چاہئیں، کئی آئینی مقدمات میں کبھی سوال اٹھایا جاتا ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ آرٹیکل 184/3 کے اختیارات کے استعمال میں غلطی تو نہیں کر رہے۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ججز اور عدالتیں غلطیوں سے پاک نہیں ہوتے، آرٹیکل 184/3 کا دائرہ اختیار کیا ہونا چاہئے ، اس معاملے میں دو سینئر وکلا کو بھی عدالتی معاون مقرر کریں گے۔ عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کر کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟