14 نومبر 2018
تازہ ترین
چیف جسٹس چھاپوں کی بجائے مقدمات پر زور دیں، زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے اس پر ہم کیا کہیں گے۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری پیش ہوئے اور جعلی اکائونٹس کیس میں 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں زیر التوا ہزاروں مقدمات پر توجہ دینی چاہئے۔ہسپتال میں چیف جسٹس کے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپے اور شراب برآمدگی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے، اس پر کیا کہیں گے، سپریم کورٹ میں 5 ہزار یا لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں ان پر زور ہونا چاہئے۔ ہیلی کاپٹر تنازع سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی بات ہو رہی ہے دیکھیں کب ملتا ہے، سن رہا ہوں پچاس پچپن روپے میں سفر ہوتا ہے۔ صدارتی الیکشن میں پی پی پی امیدوار اعتزاز احسن کی ممکنہ دستبرداری سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہوسکتا ہے مولانا فضل الرحمن ہی دستبردار ہوجائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟