25 ستمبر 2018
تازہ ترین
چھ سال کی محنت سے بنائی جانیوالی تصویر

ایلن میکفائیڈن ایک جنونی فوٹوگرافر ہے جس نے چھ سال کے دوران 7 لاکھ 20 ہزار تصاویر بنائیں اور تب کہیں جا کر وہ اپنی مطلوبہ تصویر بنانے میں کامیاب ہوا۔ ویب سائٹ وائرل نووا کے مطابق یہ شاندار تصویر بنانے کیلئے ایلن مسلسل چھ سال تک ایک ہی مقام پر قیام پذیر رہا اس دوران وہ چھپ کر کنگ فشرنامی پرندے کی تصاویر بناتا رہا اور لاکھوں تصاویر بنائیں بالآخر چھ سال بعد وہ تصویر بنانے میں کامیاب ہوا جو وہ واقعی بنانا چاہ رہا تھا۔ یہ تصویر عین اس وقت بنائی گئی جب نایاب کنگ فشر پرندہ ایک جھیل میں غوطہ لگا رہا تھا۔ اس پرندے کی تصاویر بنانا ویسے بھی قدرے مشکل کام سمجھا جاتا ہے لیکن ایلن کو تو کچھ زیادہ ہی مشکلات میں سے گزرنا پڑا۔ اپنی مطلوبہ تصویر حاصل کرنے کی کوشش میں اس نے جو لاکھوں تصاویر بنائی ہیں وہ اپنی جگہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟