22 اپریل 2021
تازہ ترین
چھوٹی کہکشائوں کو کھانے والی بڑی کہکشائیں

چھوٹی کہکشائوں کو کھانے والی بڑی کہکشائیں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے چند سال قبل دریافت ہونے والی ایک دور دراز کہکشاں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت تیزی سے دیگر کہکشائوں کو ہڑپ کر رہی ہے۔ اس کہکشاں کا نام بھی اپنے کام کی طرح عجیب ہے جس پر کسی پاس ورڈ کا گمان ہوتا ہے۔ جی ہاں! WISE J224607.55-052634.9 کہکشاں پہلی مرتبہ چلی میں واقع مشہور رصدگاہ نے دریافت کی تھی۔ مسلسل مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بھوکی کہکشاں اپنی پڑوسی کہکشائوں کو نگل رہی ہے اور اس کے اندر جذب ہونے سے قبل ثقل کے زور سے شکار کہکشائیں ٹیڑھی میڑھی ہوکر فنا ہورہی ہیں۔ یہ ہماری معلومات کے مطابق انتہائی روشن ترین کہکشاں بھی ہے جس کا عقدہ اب کھل گیا ہے کیونکہ یہ دوسری کہکشائوں کو کھاکر روشن ہوئی ہے۔ اگرچہ اس جسامت کی کہکشائیں اتنی روشن نہیں ہوتیں لیکن  یہ دیگر کہکشائوں کا ایندھن چرا رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟