16 نومبر 2018
تازہ ترین
چھونے سے ہاتھوں پر  آبلے بنانے والا زہریلا پودا

شمالی ورجینیا میں تقریباً30ایسے پودے ہیں کہ اگر انہیں ہاتھ لگایا جائے تو فوری طور پر آبلے پڑ جاتے ہیں اور خارش شروع ہوجاتی ہے۔ یہ پودا 14فٹ کی بلندی تک جاتا ہے اور  مغربی ایشیا کے کسی ملک سے تعلق رکھتا ہے۔ حکام نے قریبی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس قسم کے پودے سے دور رہیں۔ اس پود ے کے پھول میں  کانٹے لگے ہوئے ہیں اور اگر یہ کانٹے چبھ جائیں تو پھر انسان کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس کے پورے جسم میں آگ لگادی گئی ہو۔ اب کائونٹی حکام نے فیس بک پر اس بارے میں انتباہ جاری کیا ۔ اس قسم کا یہ پودا پچھلے ہفتے ہی شناخت کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پورے ورجینیا میں ایسے پودوں کا معائنہ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق  اگر یہ پودا کوئی چھو لے تو پسینے اور شبنم کی وجہ سے جن پر اسکا ردعمل شدید ترین ہوتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟