26 ستمبر 2018
تازہ ترین
چکن چیز پراٹھا بنانے کی ترکیب

ڈو بنانے کے اجزا

گندم کا آٹا ۔۔۔۔2 کپ

نمک۔۔۔۔ ایک چٹکی

کھانے کا تیل۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ

نیم گرم دودھ۔۔۔۔ حسب ضرورت

چکن فلنگ کے اجزا

ابلاچکن(ریشے) ....300 گرام

ہری مرچ(چوپ).... 2 عدد

نمک۔۔۔۔ حسب ضرورت

گرم مصالحہ۔۔۔۔ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ

پیاز(درمیانی) 1 عدد

ہرا دھنیا۔۔۔۔ 2کھانے کے چمچ

دھنیا پائوڈر۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ

لال مرچ کٹی ہوئی۔۔۔۔ 1کھانے کا چمچ

زیرہ پائوڈر۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ

چیڈر چیز(کدوکش).... 4 کھانے کے چمچ

موزریلا چیز(کدوکش).... 4 کھانے کے چمچ

چکن فلنگ بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں ابلی ہوئے چکن کے ریشے لیں، اس میں ہری مرچ، نمک، گرم مصالحہ، پیاز، ہرا دھنیا، دھنیا پائوڈر، لال مرچ کٹی ہوئی اور زیرہ پائوڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

ڈو بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں آٹا لیں اس میں نمک، کھانے کا تیل ڈال کر ملا لیں۔

اب اس میں دودھ ڈال کر گوندھ لیں اور 15-20 منٹ رکھ دیں۔  

اس کا پیڑا بنا کر بیل لیں۔

 تیار کی ہوئی چکن فلنگ ڈال کر پھیلا دیں۔

اب اس میں مزریلہ چیز، اور چیڈر چیز ڈال دیں۔

 ایک اور پیڑا بیل کر اس کو بند کر دیں۔

توا پر ڈال کر پکا لیں۔

مزے دار چکن چیز پراٹھہ تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟