26 ستمبر 2018
تازہ ترین
چکن چائو من بنانے کی ترکیب

اجزا

چکن بریسٹ ۔۔۔۔    2عدد

ایگ نوڈلز بوائل ۔۔۔۔ آدھا پیکٹ

لال شملہ مرچ۔۔۔۔1 عدد

پیلی شملہ مرچ۔۔۔۔1عدد

بین سپرٹس ۔۔۔۔1 کپ

ہرا پیاز۔۔۔۔3 سے 4 عدد

مشروم۔۔۔۔6 سے 7 عدد

سویا ساس۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

تل کا تیل۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

سرکہ۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

زیتون کا تیل۔۔۔۔ حسب ضرورت

نمک، کالی مرچ۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ترکیب

چکن پر نمک، کالی مرچ اور تھوڑا تیل لگا کر مکس کریں اور میرینیٹ کر لیں۔ سیزلنگ پلیٹ پر تھوڑا سا تیل لگاکر گرم کریں اور چکن فرائی کر لیں۔ فرائی چکن کے باریک سلائسز کاٹ کر ڈش میں ڈال لیں۔ تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں اور کڑاہی میں گرم تیل کے ساتھ فرائی کریں۔ اب اس میں سرکہ، سویا ساس اور چکن شامل کر لیں۔ پھر اس میں ایگ نوڈلز ، نمک، تھوڑا سا زیتون اور تل کا تیل ڈال کر مکس کریں۔ تمام چیزوں کو مکس کر کے فرائی کریں، پھر بین سپراٹس ڈال دیں ۔ ڈش میں ڈال کر پیاز کے ساتھ گارنش کر کے کھانے کے لئے پیش کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟