17 نومبر 2018
چکن ملائی بوٹی کی آسان ریسیپی

اجزا

 چکن بون لیس۔۔۔۔ 400گرام

 نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔  ایک کھانے کا چمچ

 لیموں کا رس ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

 ہری مرچ ۔۔۔۔ دو عدد

سفید مرچ پائوڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ  

دھنیا پائوڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

 زیرہ پائوڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

 بادام ،کاجو اور پستہ پائوڈر ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

 کریم ۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچ

 کھانے کا تیل۔۔۔۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

ترکیب

ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن پیسٹ ، لیموں کا رس ، ہری مرچ ، سفید مرچ پائوڈر ،دھنیا پائوڈر ، زیرہ پائوڈر، بادام کاجو اور پستہ پائوڈر ، کریم اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا ئیں اور ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔

کوئلے پر باربی کیو کر لیں یا 230ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک اوون بیک کر لیں ۔

مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟