16 نومبر 2018
تازہ ترین
چکن فرائیڈ رائس کی ترکیب

اجزا

چاول ---- ایک کلو

چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) ---- آدھا کلو

نمک ---- حسب ذائقہ

لہسن پسا ہوا --- ایک چائے کا چمچ

ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- تین سے چار عدد

گاجر (باریک کٹی ہوئی) ----- دو عدد

بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ---- ایک عدد

 سرکہ ----- دو کھانے کے چمچ

سویا ساس ---- چار کھانے کے چمچ

سفید مرچ پسی ہوئی ----- ایک کھانے کا چمچ

چینی ---- ایک کھانے کا چمچ

چائینز نمک ----- ایک چائے کا چمچ

انڈے ----- تین عدد

کوکنگ آئل ---- چار سے چھ کھانے کے چمچ

ترکیب

چاولوں کو ابال کر پانی نتھار لیں اور چار سے چھ گھنٹوں کے لئے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ تک گرم کریں ۔ لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں- چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔

پھر چاول ڈال کر دو چمچ کی مدد سے اتنی دیر ملائیں کہ چاول اچھی طرح گرم ہو جائیں۔ چاولوں میں بند گوبھیl گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ملائیں- ایک منٹ بعد نمکl چینیl سفید مرچ اور چائینز نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں-

انڈوں کو نمک اور چٹکی بھر سفید مرچ کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اور چاولوں پر ڈال دیں- آخر میں سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں-

مزیدار چکن فرائیڈ رائس تیار ہیں-


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟