25 ستمبر 2018
چکن جلفریزی بنانے کا طریقہ

اجزا

چکن----ایک کلو چھوٹے ٹکڑے

پیاز۔۔۔۔ 4 عدد باریک کٹی ہوئی

لہسن کا پیسٹ ---- ایک کھانے کا چمچ

 ادرک ۔۔۔۔ 50 گرام باریک کٹا ہوا

ہری مرچ ۔۔۔۔ 8عدد باریک کٹی ہوئی

کالی مرچ پسسی ہوئی---- ایک چائے کا چمچ

بھنا سفید زیرہ----ایک چائے کا چمچ

پسسا گرم مصالہ---- ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا ----تھوڑا سا باریک کٹا ہوا

فرش کریم---- ایک کپ

نمک۔۔۔۔ 1/2 چائے کا چمچ

کوکنگ آئل---- ایک کپ

ترکیب

کڑھائی میں ایک کپ تیل ڈال لیں جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں چکن اور نمک ڈال لیں اور 5 منٹ کے لئے ڈھک دیں۔

5 منٹ بعد اس میں باریک کٹی پیاز، پسسی ہوئی کالی مرچ، لہسن اور پسسا ہوا زیر ڈال کے 15 منٹ تک پکائیں جب تک چکن میں سے ہیک آنا بند ہوجائے۔ پھر اس میں ہری مرچ ڈال کر بھونیں۔

جب چکن تیل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ تک پکائیں اور پھر آخر میں ادرک ڈال کے 2 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔

پیش کرنے سے پہلے ہرا دھنیا اوپر سے ڈال دیں


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟