چوری موبائل فونز کی ریکوری کیلئے ایپ متعارف

پولیس نے موبائل فونز کی چوری اور ان کی ریکوری کرنے کیلئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی ۔ جس میں سیلر اور پرچیزر دونوں کا ڈیٹا درج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فونز چوری کرنا اور دکان دار کو بیچنا اب ناممکن ہو گیا ہے۔ لاہور پولیس نے  پی آئی ٹی بی کے تعاون سے E-GADGET Monitory System  ایپ متعارف کروا دی ہے، جسے پلے سٹور سے ڈائون لوڈ کیا جا سکے گا۔ موبائل ریپئیرنگ،IMEI  اور سیلر، پرچیز کا تمام ڈیٹا اس ایپ سے ان لائن ہوگا جبکہ  موبائل تھیف ایپلیکیشن کا ڈیٹا بیس پولیس کے پاس بھی دستیاب ہو گا۔ پولیس کے اس اقدام کو تاجروں نے بھی سراہا ہے۔ موبائل ایپلیکیشن میں خریدنے اور بیچنے  والوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی، جس سے موبائل سنیچنگ جیسے کرائم جیسے واقعات میں پولیس کو بے حد مدد ملے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟