19 نومبر 2018
 چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

یوں تو دنیا بھر میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات عام ہیں تاہم امریکا میں چوروں نے فلمی انداز میں چوری کی کوشش کی اور  اے ٹی ایم کو ہی دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا اور دو چور ایک سٹور کے اندر داخل ہوئے اور  اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کے لئے مشین میں دھماکا خیز مواد لگا دیا۔ زور دار دھماکے کی وجہ سے چوروں کے اوسان خطا ہو گئے اور ایک بھی ڈالر لئے بغیر بھاگ نکلے۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور  پولیس کی بروقت کارروائی پر ایک خاتون چور پکڑی گئی ، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟