چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری

چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری

 پولیس کے لیے خدمات سر انجام دینے والے شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کی سوانح حیات پر بننے والی فلم چودھری دی مرٹائر کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جوکہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ان کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر ان کا تاریخی جملہ دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے مشہور ہوا تھا۔ کراچی میں امن کے لیے شہید چودھری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چودھری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چودھری دی مرٹائر کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں شہید چودھری اسلم کا کردار طارق اسلام ادا کر رہے ہیں جب کہ دیگر کرداروں میں  معروف اداکار ارباز خان اور اصفر مانی، شمعون عباسی ، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟