09 اپریل 2020
تازہ ترین
  چندو بابولال  بھارتی حکام کے حوالے

  چندو بابولال  بھارتی حکام کے حوالے

 کے ترجمان کے مطابق چندو بابو لال نے اپنے سینئر افسران سے  سخت ناراضگی اور اختلافات کے باعث نالاں ہو کر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی چیک پوسٹ چھوڑ کر لائن آئن آف کنٹرول عبور  کی تھی۔چندو بابو لال کو ہفتہ کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شکایات کے ازالے کے مقامی طریقہ کارکے مطابق    بھارتی فوجی کی شکایات دور کیں اور  بھارتی شہری ہونے کے ناطے   انہیں اپنے ملک واپسی پر آمادہ کیا ۔ترجمان نے بتایا کہ  بھارتی فوجی کی واپسی کا حکومت پاکستان کا فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے جو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتااور علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی   تمام سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟