چمگادڑ کا دنیا میں پہلا  آپریشن، بچہ صحتیاب

 امریکہ میں معدومی کے خطرے سے دوچار نسل کی چمگادڑ کا دنیا میں پہلا سیزیرن cesarean آپریشن ہو ا اور اب بچہ صحت یاب ہو گیا ہے۔ امریکہ کے شہر سان ڈیگو کے چڑیا گھر کے سفاری پارک میں پہلی بار روڈریگز فروٹ بیٹ کا سی سیکشن کیا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گیارہ جنوری کو اسی چڑیا گھر میں ہی پیدا ہوئی چمگادڑ پیٹی کا ایمرجنسی میں سی سیکشن کیا گیا۔ پیٹی کی جان تو نہیں بچائی جا سکی لیکن اسکے بچے کو بچا لیا گیا۔ بچے کو پالنے کے لئے قریبی جانوروں کے مرکز منتقل کر دیا گیا۔ جہاں کا عملہ اسے ہر دوگھنٹے بعد دودھ پلاتا ہے جس میں پینتالیس منٹ لگتے ہیں۔ اسے گیلی روئی سے نہلایا جاتا ہے ۔روڈریگز فروٹ بیٹ معدومی کے خطرے سے دوچار ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں اس نسل کی صرف چار ہزار چمگادڑیں ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟