19 اکتوبر 2018
تازہ ترین
چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی بر آمدات میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ پاکستان لیدر گارمنٹس مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید شجاعت حسین علی کے مطابق اگر موجودہ حکومت تعاون کرے اور ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسیاں بنائی جائیں تو آئندہ ایک سال میں پاکستان سے چمڑے کی مصنوعات کی بر آمد میں 40فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داد سے مفید ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسی کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ اور ایف بی آر کے طریقہ کار کو بھی سہل بنایا جائے گا تاکہ ملک سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟