19 نومبر 2018
چاول کی  برآمدات2 ارب ڈالر سے تجاوز

  2015 کے بعد  2018کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان   کے اعدادوشمار کے مطابق  2015 کے دوران 2 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا تھا جبکہ2016 میں برآمدات کا حجم 1.86 ارب ڈالر اور مالی سال 2017ئ میں 1.61 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔ ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق  2018 کے دوران چاول  کی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ادارہ برائے شماریات پاکستان  کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ئ کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 1.89 ارب ڈالر رہی ہیں اور اس دوران 3.84 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا  ہے جبکہ چاول کی برآمدات کے جون 2018ئ کے اعدادوشمار رواں ماہ 20 جولائی تک مرتب ہوں گے اور توقع ہے کہ جون میں چاول کی برآمدات کے حتمی اعدادوشمار کے بعد برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی کیونکہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران کی جانے والی برآمدات 2 ارب ڈالر سے صرف 0.11 ارب ڈالر کم ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟