18 ستمبر 2018
تازہ ترین
چاند پر جا کر اظہار محبت کرنا ہوا ممکن

محبوب سے ملاقات کے لئے چاند اور تارے توڑ لانے کی رومانوی باتیں اب خیالی تصورات سے بڑھ کر حقیقت کا روپ دھارتی دکھائی دیتی ہیں۔ اگرچہ چاند تارے توڑنا تو محض محاورہÃ استعمال کیا جاتا ہے مگر دو محبت کرنے والوں کا چاند پر ملاپ، اظہار محبت اور ایک دوسرے کو شادی کا پیغام اکیسویں صدی کا جنونی اور سب سے پرجوش سفر بننا اب خواب نہیں رہا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق حیران کن شادیوں کے انتظامات کی تفصیلات شائع کرنے والی ایجنسی نے ایک نیا پلان ترتیب دیا ، جس کے تحت سنہ 2022 میں چاند پر پرواز کے دوران محبت کرنے والا جوڑا ایک دوسرے کو شادی کے لئے پروپوز کر سکے گا۔ چاند کی سطح پر یہ سفر مشہور گلوکار فرانک سینانٹرا کے گیت   Fly Me to the Moon کی دھن سے شروع ہوگا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس منفرد خلائی سفرکے لئے دونوں ایک آزاد کیپسول میں سفر کریں گے۔ وہ اس سفر میں زمین سے باہر خلا میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے اظہار اور شادی کے لئے ایک دوسرے کو پروپوز کر سکیں گے۔ تاہم یہ سفر ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔ اس کے لئے تمام تنکنیکی اور ضروری معلومات کے حصول کے ساتھ احتیاطی تدابیر کا سمجھنا ناگزیر ہوگا۔ مگر اس سے بھی پہلے جوڑے کے پاس سفر کے اخراجات جو ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالر تک ہوسکتے ہیں کا انتظام بھی ہونا چاہئے۔ ایجنسی کے مطابق خلا میں شادی کے لئے پروپوزل 13.8 ارب سال کے انسانی سفر کا سب سے خوبصورت اور جنون آمیز انداز ہوگا۔ سفر کی تیاریوں کا آغاز مارچ 2022 کو ہوگا۔ اس کے لئے دونوں افراد کو www.proposeinspirs.com پر خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا جس کے بعد وہ اگلے پانچ ماہ میں درج ذیل نوعیت کے انتظامات کی تیاری کریں گے۔ انہیں مسلسل بارہ ہفتے تک جسمانی اور تکنیکی تربیت دی جائے گی۔ مقررہ تاریخ پر امریکی ریاست فلوریڈا کے کپ کنیفرال کینڈی سپیس سینٹر میں پہنچنا ہوگا۔ ریچرڈ شٹرائوس کے گیت Also sprach Zarathustra, Op.30 کی دھن بجتے ہی دونوں سیاحوں کو اپنے وزن کے انعدام کا احساس کرتے ہوئے خصوصی ہلمٹ کو استعمال کرنا ہوگا۔ اس کے تین دن بعد وہ چاند سے 200 یا 300 کلو میٹر کی مسافت پر پرواز کر رہے ہوں گے۔ وہاں ان کا زمین سے 30 منٹ کے لئے رابطہ منقطع ہوجائے گا۔ یہ وہ وقت ہوگا جب وہ کیپسول میں چاند کے تاریک حصے پر اڑ رہے ہوں گے۔ چاند کے مدار کے نصف سفر کے دوران گیت Fly Me to the Moon چل پڑے گا۔ اس موقع پر دونوں ایک دوسرے کو شادی کی انگشتری جو ان کے خلائی لباس میں موجود ہوگی پیش کر سکیں گے۔ چاند کی سطح کے قریب سے وہ زمین کا حیران کن نظارہ کریں گے جس کے بعد ان کی واپسی کا چار روزہ سفر شروع ہوگا۔ یوں یہ انسانی تاریخ کا شادی کی پروپوزل کا پرجوش سفر اپنے اختتام کو پہنچے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟