چائے تخلیقی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار

 ایک نئے مطالعہ کے مطابق  چائے پینے والے  لوگ چیزوں کو اچھی طریقہ سے توجہ دے سکتے ہیں جس کی وجہ سے دماغی اور تخلیقی صلاحیت  بہتر ہوتی ہے۔ پرکینگ یونیورسٹی کی جانچ کے مطابق چائے میں موجود کیفین اور تھینائن آپ کی متوجہ ہونے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ مطالعہ کے مطابق  جب ایک انسان چائے کا کپ ختم کرتا ہے تو اسے دماغ میں تخلیقی صلاحیت کا رس  محسوس ہوتا ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ماہر نفسیات کی ٹیم نے دو الگ قسم کے ٹیسٹ  کا تجربہ 50طالب علموں پر کیا ، جن کی عمر تقریباً  23 سال تھی۔ 25طالبعلموں کو  پانی جبکہ 25کو کالی  چائے پینے کو دی گئی ، جس کے بعد تمام طلبہ کا  مانیٹرینگ پروسز کیا گیا، جن میں ان کی تخلیقی صلاحیت کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ایک ٹیسٹ میں کچھ  کنٹسٹنٹ کو  بلاکس کی مدد سے خوبصورت بلڈنگ بنانے کو کہا گیا وہی دوسرے کنٹسٹنٹ کو  ایک نوڈل ریسٹارانٹ  کا تخلیقی نام سوچنے کو کہا گیا۔ بلاکس بنانے والے ٹاسک  چائے پینے والے کنٹسٹنٹ نے اوسطاً 6.54 نمبر لئے اور پانی پینے والے کنٹسٹنٹ نے 6.03 نمبر حاصل کئے جبکہ  دوسرے ٹاسک میں چائے پینے والے اور پانی پینے والے کنٹسٹنٹ نے 4.11 اور 3.78 نمبر حاصل کئے۔ اس   تجربہ سے یہ ثابت ہوا کے چائے پینے والے حضرات زیادہ تخلیقی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟