27 مئی 2018
تازہ ترین
چیئرمین نیب 22 مئی کو دوبارہ  طلب

چیئرمین نیب نے نواز شریف پر 4.9 ملین ڈالر  کی بھارت منی لانڈرنگ کے الزام پر قائمہ کمیٹی میں طلب کیے جانے پر آج پیشی سے معذرت کرلی جسے کمیٹی نے قبول کرتے ہوئے انہیں 22 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو کے لیے طلب کیا تھا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا جس میں چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نے آج کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا کہناہےکہ چیئرمین نیب کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس آج صبح موصول ہوا، پہلے سے میٹنگز اور مصروفیات کا شیڈول طے تھا لہٰذا کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے ذرائع کے مطابق کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی معذرت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ کمیٹی کی جانب سے معذرت مسترد کیے جانے کے بعد چیرمین نیب کمیٹی میں پیشی سے متعلق کچھ دیر میں قومی اسمبلی کوآگاہ کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟