19 نومبر 2018
پی کے 23 شانگلہ ضمنی الیکشن،شوکت یوسفزئی کامیاب

الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ ہونے والی پولنگ میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی کامیاب ہو گئے۔  25 جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔ حلقے میں صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ حلقے کے 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 42 ہزار 116 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد ارشاد خان 22 ہزار315 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی 17 ہزار 399 کامیاب قرار پائے تھے جب کہ ن لیگ کے ارشاد خان 15 ہزار 533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟