21 نومبر 2018
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے نامزد گورنر بلوچستان  کی عہدہ قبول کرنے سے معذرت

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا تھا لیکن اب انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوربلوچستان عوامی پارٹی کےاعتماد کے لیے شکر گزار ہوں اور عمران خان کا احترام میرے لیے ہر چیز سے بالاتر ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے کسی پرکوئی حرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بڑا سیاسی پس منظر رکھنے والا شخص ہوں، میرے بھائی، بھتیجے سب گورنر اور وزرا رہ چکے ہیں جب کہ مجھ پر کسی قسم کا کیس یا ایف آئی آر نہیں ہے۔

نامزد گورنر بلوچستان امیر محمد جوگیزئی پر نیب میں 2015 میں کیس دائر ہو چکا ہے جس میں نامزد گورنر پر کڈنی سینٹر کے لیے زائد قیمت پر مشینری خریدنے کاالزام ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر محمد جوگیزئی کے خلاف انکوائری جاری ہے اورآئندہ ایک دو ماہ میں ریفرنس دائر کردیا جائے گا

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟