18 نومبر 2018
تازہ ترین
 پی سی بی گورننگ بورڈ میں کے آر ایل کی نمائندگی ایاز بٹ کے سپرد

  پی سی بی گورننگ بورڈ میں کے آر ایل کی نمائندگی ایازبٹ کریں گے، یو بی ایل کی ٹیم ختم ہونے پر پیدا ہونے والا خلا پر ہونے سے 4 ڈیپارٹمنٹس کی تعداد پوری ہوجائے گی، منتخب باڈی نہ ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ ریجن کو چیئر مین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کی صورت میں گورننگ بورڈ کے دو ارکان فارغ ہوچکے، ان کی نشستیں اب احسان مانی اور اسد علی خان سنبھال چکے ہیں، دیگر 8 ارکان میں 4 ڈیپارٹمنٹس واپڈا، حبیب بینک، سوئی سدرن گیس اور یونائیٹڈ بینک کے نمائندے شامل تھے، لیکن یو بی ایل نے اپنی ٹیم ہی ختم کردی، جس کی وجہ سے منصور مسعود خان بھی نمائندگی سے محروم ہوگئے۔ بینک کی رکنیت ختم ہونے کے بعد خلا پر کرنے کیلئے کے آر ایل کو شامل کیا گیا ، ادارے نے گورننگ بورڈ میں اپنی نمائندگی کیلئے ایازبٹ کا انتخاب کیا ، وہ کے آرایل کے ساتھ بطور ڈائریکٹر سپورٹس وابستہ ہیں، پی سی بی کی جانب سے نامزدگی بھجوانے کیلئے کی جانے والی ای میل کے  جواب میں ان کا نام دینے کی رسمی کارروائی ایک دو روز میں مکمل ہو جائے گی۔ دوسری جانب 4 ریجنز میں سے مراد اسماعیل کوئٹہ، شاہ ریز عبداللہ رو کھڑی لاہور اور کبیر احمد خان فاٹا کی نمائندگی کیلئے موجود ہیں ، جبکہ سیالکوٹ ریجن کا الیکشن عدالتی معاملات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے، روٹیشن پالیسی کے تحت گورننگ بورڈ میں شمولیت صرف سیالکوٹ کا حق ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟