پی سی بی  کی ٹی ٹین لیگ کی حمایت

پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان کی مخالفت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹین لیگ کی حمایت میں ڈٹ گیا اور کہا کہ وہ لیگ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام فرنچائز نے ٹی ٹین لیگ پر اپنے تحفظات ظاہر کیے اور کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز نہ کرے اور لیگ کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔ پہلی ٹی 10 لیگ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں میں پنجاب لیجنڈز، پختون، مراٹھا عربینز، کیرالہ کنگز، بنگال ٹائیگرز اور ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔دبئی میں ہونے والے ڈرافٹ میں پانچ فرنچائزز مالکان نے اپنے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔شاہد آفریدی  پختون ، سرفراز احمد بنگال ٹائیگرز ، اوئن مورگن  کیرالہ کنگز ، شعیب ملک پنجاب لیجنڈز اور وریندر سہواگ مراٹھا عربئنز  کے طور پر اس لیگ کے آئیکونک کرکٹرز قرار پائے ہیں اور یہی پانچوں کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرنچائز مالکان نے نئے فارمیٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ فارمیٹ پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرسکتا ہے، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی بورڈ کے موقف پر ڈٹے رہے اور کہا کہ اس نئے ٹورنامنٹ سے پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت اور فرنچائزوں کے معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔  انہوں نے کہا  کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کراتا ہے اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ امارات کرکٹ بورڈ کے خلاف نہیں جاسکتا۔  


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟