24 ستمبر 2018
تازہ ترین
پی سی بی کا نیا آڈٹ سٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان

پی سی بی اور پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز کا نیا آڈٹ سٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان ہے۔  پی سی بی اور پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز کا نیا آڈٹ سٹیٹ بینک سے کرانے کا امکان ہے، تاہم اس ضمن میں پیش رفت نئے چیئرمین احسان مانی کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے پر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ اسد عمر نے تفصیلی آڈٹ کرانے کی تجویز پیش کر دی، ان کی خواہش ہے کہ یہ کارروائی سٹیٹ بینک مکمل کرے، نئے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آڈٹ کرانے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے  پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کا آڈٹ کیا تھا ،جس میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟