22 اگست 2019
تازہ ترین
پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو جرمانہ ادا کردیا

پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو جرمانہ ادا کردیا

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بطور جرمانہ رقم کی ادائیگی کردی۔ پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے رقم کی 60 فیصد ادائیگی کر دی ، جبکہ باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں کیس پر آئی سی سی کے آنے والے ایک لاکھ 89 ڈالرز اخراجات میں سے 60 فیصد رقم پی سی کو ادا کرنا ہے، اس سلسلے میں میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ واجب الادا رقم دینے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ باقی 40 فیصد رقم آئی سی سی خود برداشت کرے گا۔ یاد رہے آئی سی سی کی ڈسپیورٹ ریزیلیوشن کمیٹی میں دائر کیس میں پی سی بی کا موقف تھا کہ 2014 میں دونوں بورڈ ز کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق 6 سیریز 8 سال کے عرصے میں کھیلی جانی تھیں۔ البتہ اس سلسلے میں آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پی سی بی کے خلاف فیصلہ دیا اور کیس میں شکست کے نتیجے میں پی سی بی کو ا لٹا اخراجات کی مد میں مزید نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟