21 نومبر 2018
تازہ ترین
پی سی بی میں اضافی ملازمین کی فہرست تیار

 نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے قبل بورڈ ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، اضافی ملازمین کی چھٹی کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، فہرست میں واضح کیا جا رہا ہے کہ کون کس کا سفارشی ہے، سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی قربت کی وجہ سے بورڈ میں جگہ بنانے والے ملازمین نے ملازمتیں بچانے کیلئے سفارشیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند ملازمین خود ہی جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں، تاہم اب بھی کئی بورڈ میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز  میں نئے متوقع افسران کے کمروں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ۔ پی سی بی کے پریس کانفرنس روم میں بھی رنگ و روغن مکمل کر لیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟