19 مارچ 2019
تازہ ترین
پی سی بی عہدیداروں کیلئے نئی کاروں کا تحفہ تیار

 پی سی بی عہدیداروں کیلئے  نئی کاروں کا تحفہ تیار کر لیا گیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان، ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی اور چیف اسٹریٹجی امپلیمنٹیشن آفیسر شفقت نغمی کے ساتھ ڈائریکٹر ایچ آر خیام قیصر کیلئے بھی حال ہی میں 4 گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے لئے نئی کار کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ خیام قیصر کے سوا دیگر تینوں عہدیداروں کی نئی تقرریاں ہوئی ہیں، سمیع برنی پیر کو چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ ہیڈ کوارٹرز قذافی سٹیڈیم میں دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟