پاکستان کرکٹ بورڈ ٟپی سی بیٞ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے اے سی سی انڈر 23 ایمرجنگ کپ میں شرکت کرنے والی 15رکنی قومی انڈر 23 کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں امام الحق، جہاد علی، عمران بٹ، حارث سہیل ٟ نائب کپتان ٞ، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد رضوان ٟ کپتانٞ، بلال آصف، اسامہ میر، ظفر گوہر، سمین گل، احمد بشیر، غلام مدثر، احمد بٹ اور حماد اعظم جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں کرنل ٟرٞ سید نوشاد علی ٟ مینجرٞ، اعظم خان ٟ ہیڈ کوچ، کامران خان ٟ اسسٹنٹ کوچ ٞ، جاوید حیات ٟ فیلڈنگ کوچ ٞ یاسر ملک ٟ ٹرینر ٞ عثمان ہاشمی ٟ اینالسٹ ٞ اور حافظ نعیم ٟ فزیوٞ شامل ہیں۔ اے سی سی انڈر 23 ایمرجنگ کپ 26 مارچ سے 2 اپریل تک بنگلہ دیش میں ہوگا۔