19 ستمبر 2018
پی سی بی جنرل باڈی کا سیٹھی پراعتماد کا اظہار

پی سی بی کی جنرل باڈی نے لاہور میں منعقدہ اپنے سالانہ اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو مکمل اعتماد کا ووٹ دیدیا ۔اعتماد کے ووٹ کی قراراد پی سی بی کے ریجنل صدور نے پیش کی جس کو جنرل باڈی نے متفقہ  طور پر منظور کرلیا ۔منتخب ریجنل صدور نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی لیڈر شپ کو بے مثال قرار دیا اور ان کے تین سالہ عہدہ کا پہلا سال مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد دی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے نجم سیٹھی کی بے مثال کوششوں پر ہم انہیں بھرپور سپور ٹ کرتے ہیں ۔انہوں نے پی ایس ایل کو کامیابی سے لانچ کیا اور اس کے میچز پاکستان میں بھی منعقد کروائے ۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کے پسماندہ ایریاز میں کرکٹ کی ترقی کے لئے 50ملین روپے کی سپیشل گرانٹ کا اعلان کیا ۔اس کے علاوہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ کے سالانہ فنڈ کے لئے رقم میں 100ملین کا اضافہ کردیا ۔قبل ازیں جنرل باڈی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین پی سی بی اپنے ایک سالہ دور میں کرکٹ کی بہتری اور پروفیشنل تبدیلی کے لئے بہت کوشش کی ۔لاہور اور کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ایک بہت بڑی کامیابی تھی ۔ورلڈ الیون ،سری لنکا ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ،تین پی ایس ایل میچز اور کراچی میں فائنل کا اانعقاد سے شائقین کرکٹ کو صحیح تفریح کا موقع ملا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ترقی کی منازل طے کررہی ہے اور ورلڈ کلاس ایونٹ کا درجہ حاصل کرچکی ہے ۔پی ایس ایل کی چھ فرنچائز  اور پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی قیمت میں کافی اضافہ ہورہا ہے ۔ پی ایس ایل کی میڈیا ویلیو تین بلین تک پہنچ چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی اگلے تین سال کے لئے بڈنگ پراسس شروع کرے گی  ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچز کھلاڑیوں کے بیک اپ کے لئے بہت محنت کررہے ہیں ۔اس کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی  لاہورمیں  ہائی پرفارمنس کیمپ جاری ہے جبکہ ملک بھر میں اکیڈمی میں کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں ۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟