18 نومبر 2018
تازہ ترین
پی ایچ ایف کھلاڑیوں کے 2کروڑ کی مقروض

پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی2 کروڑ روپے کی مقروض ہو گئی، جبکہ حکومت کی طرف سے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کی سوا کروڑ روپے کی ادائیگیاں تاحال نہیں ہوسکی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت کی وجہ سے قومی پلیئرز کو گزشتہ ماہ ہالینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی تاحال ادائیگیاں نہیں ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کیمپوں کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو یومیہ ایک ہزار روپے ملتے ہیں ، جبکہ بین الاقوامی دوروں کے دوران ہر کھلاڑی اور آفیشل15،15 ہزار روپے ڈیلی الائونس کا مستحق قرار پاتا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن چیمپئنز ٹرافی کی مد میں قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی اور ٹیم عہدیدار کو 5، 5 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جبکہ ایشین گیمز کے3لاکھ فی پلیئر واجبات الگ سے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟