18 نومبر 2018
تازہ ترین
پی ایچ ایف کراچی کے نجی ہوٹل کی مقروض

فنڈز نہ ہونے کے باعث پی ایچ ایف کراچی کے نجی ہوٹل کی نا دہندہ بن گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات مزید خراب ہوگئے، چیمپئنزٹرافی میں شرکت سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے کراچی کے مقامی و نجی ہوٹل میں قیام کیا تھا، جس کے 30 لاکھ روپے پی ایف ایف پر واجب الادا ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق مسلسل یاد دہانیوں کے باوجود پی ایچ ایف حکام پیسے دینے میں ناکام ہیں۔ صدر اور سیکریٹری نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس پیسے نہیں، حکومت پیسے دے گی تو ادائیگی کر دیں گے۔ ہوٹل انتطامیہ نے  واجب الادا رقم کے لئے متعلقہ وزارت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، کیونکہ پی ایچ ایف حکام اب ای میلز اور ٹیلی فون کالز کا جواب بھی نہیں دے رہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟