21 اپریل 2019
تازہ ترین
پی ایس ایل 4، تمام ٹیموں کی پریکٹس جاری

پی ایس ایل 4، تمام ٹیموں کی پریکٹس جاری

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں وہ آج پریکٹس کریں گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گزشتہ شب دبئی پہنچیں جبکہ دیگر ٹیمیں پہلے ہی دبئی پہنچ چکی تھیں۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان وارم اپ میچ آج شام کھیلا جائے گا جبکہ لاہور قلندرز نے صبح کے  وقت سیشن میں ٹریننگ کی اور کراچی کنگز کی ٹیم دوپہر کے سیشن میں پریکٹس کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان بھی دبئی روانہ ہوگئے جو پی ایس ایل تقریبات میں شرکت کریں گے۔ 14 فروری کو پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب سے پہلے احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوگا اور 16 فروری کو وہ وطن واپس آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان دبئی میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز وومن ٹیموں کے درمیان میچ دیکھیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟