16 نومبر 2018
پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کے امکانات روشن

جبکہ فائنل میچ کی سیکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ایجنسیوں سے معاملات طے پانے کے ساتھ ساتھ جائلز کلارک کیلئے بریفنگ بھی تیار کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ لاہور میں منعقد کرنے بارے مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فائنل میچ کےلئے میڈیا ایکریڈیشن فارم جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی سپلیمنٹری ڈرافٹنگ کے لئے دس غیر ملکی کھلاڑیوں سے یقین دہانی حاصل کر لی ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق اگر فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے کسی نے پاکستان آنے سے معذوری ظاہر کی تو ان ٹیموں کو اجازت ہو گی کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سپلیمنٹری ڈرافٹنگ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی دس غیر ملکی کھلاڑیوں سے پاکستان آ کر کھیلنے کے لئے بات چیت کامیاب ہو گئی ہے تاہم ان کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا رہے۔ دوسری جانب پی سی بی فائنل میچ کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کر چکا ہے جبکہ پاکستان کے لئے آئی سی سی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد دینے کے لئے کامن ویلتھ کی ٹیم لاہور لے کر آ رہے ہیں جس کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں لاہور آئیں گے۔ پی سی بی انتظامیہ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دینے کے لئے ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے تا کہ انہیں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن کیا جا سکے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟