15 نومبر 2019
تازہ ترین
  پی ایس ایل میچ فکسنگ ،  تحقیقات جلد مکمل ہوجائیں گی ، نجم سیٹھی

  پی ایس ایل میچ فکسنگ ،  تحقیقات جلد مکمل ہوجائیں گی ، نجم سیٹھی

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر عبوری طور پر معطل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کے بارے میں تحقیقات دس سے پندرہ روز میں مکمل ہوجائے گی جبکہ شرجیل خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے اور انشائ اللہ تحقیقات کے بعد کلیئر ہوجائے گا ۔اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ معطل ہونے والے دو کھلاڑیوں کے علاوہ جن تین کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی گئی تھی وہ کلیئر ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں پر اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق نظر رکھی جائے گی لیکن مذید کسی کھلاڑی سے پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے ۔اگر کسی کھلاڑی سے کوئی بکی رابطہ کرے تو اس کو فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو بتادینا چاہئے  ۔دوسری طرف شرجیل خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے اور انشائ اللہ تحقیقات کے بعد کلیئر ہوجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ شرجیل خان سے میری بات ہوئی ہے اور شرجیل جس ہوٹل میں ٹھہرا تھا وہاں پر 1500کمرے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ کسی مشتبہ شخص سے لابی میں یا کہیں اس کی ملاقات ہوگئی ہو لیکن اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انشائ اللہ وہ تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہوگا ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟