16 ستمبر 2019
تازہ ترین
  پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونا چاہئے،  جائلز کلارک

  پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونا چاہئے،  جائلز کلارک

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹاسک فورس کے رکن اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے پاکستان بھر میں دہشت گرد حملوں کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور ہی میں کرانے کی حمایت کردی ہے، اےک انٹروےو مےں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی ایک طویل سفر ہے اور ہمیں اس کا آغاز پہلا قدم اٹھا کر کرنا ہوگا، پاکستانی عوام کرکٹ کے چاہنے والے ہیں اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ اپنے ہیروز اور عالمی شہرت یافتہ سٹارز کو ہوم گرائونڈ پر کھیلتا ہوا دیکھیں، ہمارے معاشرے یا اس زمین پر دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور ہی میں ہونا چاہئے اور یہ دہشت گردوں کو جواب ہو گا کہ ہم ان کے آگے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کبھی بھی دہشت گردی اور دہشت گرد کو کبھی یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمیں ڈکٹیٹ کریں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، ہمارے معاشرے یا اس زمین پر دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے حکام نے رواں سال لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کی منصوبہ بندی کی تھی جس پر پہلے ہی شکوک کے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن دہشت گردی کی اس نئی لہر کے بعد لاہور میں فائنل کا انعقاد انتہائی مشکل نظر آتا ہے۔ تاہم جائلز کلارک نے ان دہشت گرد حملوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ کے چاہنے والے ہیں اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ اپنے ہیروز اور عالمی شہرت یافتہ سٹارز کو ہوم گرائونڈ پر کھیلتا ہوا دیکھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہئے تاکہ دوطرفہ سیریز کا انعقاد بھی ممکن ہوسکے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان میں ہر کوئی دوطرفہ سیریز کا انعقاد ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے عندیہ دیا کہ اگر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوا تو وہ اسے دیکھنے کیلئے ضرور آئیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟