19 دسمبر 2018
تازہ ترین
 پی آئی اے کے شیئرز کی خرید و فروخت معطل

 پاکستان سٹاک ایکسچینج نے قومی ائر لائن پی آئی اے کو ڈیفالٹ کائونٹر پر ڈال دیا۔ قومی ایئر لائن کو سالانہ اجلاس نہ بلانے اور سالانہ اکائونٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹ کائونٹر میں ڈالا گیا، جس سے سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی خرید و فروخت آج سے معطل ہوگئی ہے۔ پی آئی اے شیئرز کی خرید و فروخت نوے دن کے لئے معطل کی گئی ہے۔ پاکستان ٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے انتظامیہ کو اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ قومی ایئر لائن نے دو سال سے سالانہ اکائونٹس کی تفصیلات اسٹاک ایکسچینج میں جمع نہیں کرائی تھیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟