20 ستمبر 2018
پیچیدہ زخموں کو بھرنے والی سمارٹ بینڈیج

سائنس دانوں نے پیچیدہ زخموں پر نظر رکھنے اور ان کے علاج کےلئے سمارٹ بینڈیج  ایجاد کرلی ،جو نہ صرف زخم بھرنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ زخم تک دوا کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گی۔ سائنسی جریدے اسمال میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سمارٹ بینڈیج زخم  کو بھرنے میں نہایت کارگر ہے جو زخم بھرنے کے روایتی طریقوں کو مات دے دے گی۔ زخموں کے علاج کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال سے مریضوں کو فوری فائدہ پہنچے گا، بالخصوص جلے ہوئے اعضا، حادثات اور ذیابیطس کے باعث ہونے والے زخموں کے علاج میں اس ٹیکنالوجی سے خاصی مدد حاصل ہوگی۔ ٹفٹ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی قیادت میں  کام کرنے والے محققین کی ٹیم نے سمارٹ بینڈیج تیار کرلی ، جو زخم بھرنے کے عمل کے انڈیکیٹرز جیسے پی ایچ ، آکسیجن اور درجہ حرارت پر نظر رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے، جبکہ اس بینڈیج کی سب سے خاص بات برقی توانائی کا استعمال کرکے زخم کو دوا فراہم کرنا ہے جس سے پیچیدہ سے پیچیدہ زخم بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ سمارٹ بینڈیج دو حصوں پر مشتمل ہے: پہلا زخم کو ڈھانپنے والا حصہ ہے جس میں سینسرز اور ڈرگ کیریئرز موجود ہوتے ہیں جو دوا کو زخم تک پہنچاتے ہیں، جبکہ دوسرے حصے میں مائیکرو پروسیسر ہوتا ہے جو زخم کی نوعیت، درجہ حرارت اور پی ایچ کو دیکھتے ہوئے سینسرز کو ان کے تفویض شدہ کام کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟