15 نومبر 2018
پیپلز پارٹی کے3رہنما پی ٹی آئی میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی کے 3 رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا  نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے 3 رہنما مظفر علی شجرہ، قادر بلوچ اور عبدالباری جیلانی پارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظفر علی شجرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف اعلان جہاد کیا جس نے مجھے متاثر کیا، میں نے پوری زندگی پیپلز پارٹی میں گزاری لیکن اب میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، دوسری جانب ترجمان پیپلز پارٹی نے پارٹی چھوڑنے والے اراکین سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے کہا کہ مظفر شجرہ کو پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جب کہ عبد الباری جیلانی کبھی بھی پیپلز پارٹی میں نہیں رہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟