20 نومبر 2018
تازہ ترین
پیپلزپارٹی صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی

اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر پیپلزپارٹی اپنے موقف پر ڈٹ گئی اور اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کیا جس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی۔ اجلاس میں پارٹی رہنماوں نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالف کردی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی اپنی اصولی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو زرداری نے اعتزاز احسن کو اپنا حتمی امیدوار قرار دیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کردیں، جہانگیر ترین ایک بار پھرمیدان میں آ گئے وہ کل تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے ساتھ کوئٹہ جائیں گے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟