پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سفارش

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 44 پیسے تک اضافے کی سفارش کر دی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 71 پیسے اور ڈیزل فی لیٹر 9 روپے 44 پیسے اضافے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟