25 مئی 2019
تازہ ترین
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا نئی قیمت کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔وزارت خزانہ کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 90 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر کردیا گیا جس کی نئی قیمت 106 روپے 68 پیسے کے بجائے 111 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 75.03 روپے سے بڑھ کر 77.53 روپے جب کہ مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ 82 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 31 فی لیٹر ہوگیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟