25 جون 2019
تازہ ترین
پیرس میں دھماکے سے 4افراد ہلاک،50زخمی

پیرس میں دھماکے سے 4افراد ہلاک،50زخمی

فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ  ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی وجہ  سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم از کم 4 افراد کے ہلاک اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک شدگان میں آگ بجھانے والے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 200  فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،  وزیر داخلہ نے شہریوں کو امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں  نہ آنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دھماکے سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں،  تصاویر میں  تباہ  ہونے والی گاڑیاں اور ٹوٹے ہوئے شیشے سڑک پر پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟