17 نومبر 2018
تازہ ترین
پیاز کا عرق  بال لمبے کرنے میں مددگار

بالوں کو لمبا کرنے کے ویسے تو بہت نسخے ہیں تاہم اس کا ایک اور آسان گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال بھی ہے جو کم خرچ اور زیادہ مشقت والا نہیں۔ قدرتی طور پر پیاز میں کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کی خصوصیت  پائی جاتی ہیں جب کہ پیاز بالوں کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل بھی ہے۔ ایک درمیانے سائز کی پیاز کدوکش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل  شامل کر لیجئے۔  اب ان اجزا کو اچھی طرح ملائیے اور تیار ہونے والے اس آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں پر لگا کر ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیجئے، پھر کسی بھی شیمپو سے بالوں کو دھو لیجئے۔ روزانہ اس آسان عمل کو  کرنے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔ پیاز کی بو خاصی ناگوار اور چبھتی ہوئی ہوتی ہے،  تاہم پیاز نہ صرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت  یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟