17 ستمبر 2019
تازہ ترین
پھلوں کو ہفتوں  تازہ رکھنے والا سٹیکر تیار

پھلوں کو ہفتوں  تازہ رکھنے والا سٹیکر تیار

 ملائیشیا کی ایک کمپنی نے ایک چھوٹا سٹیکر بنایا ہے جس میں کیمیائی اجزا سے پاک ایک قدرتی فارمولا شامل ہے۔ فارمولے کے اجزا پھل کو دو ہفتوں تک تازہ رکھتے ہیں اور وہ گل سڑ کر ختم نہیں ہوتا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سٹیکر 100 فیصد نامیاتی (آرگینک) ہے اور جس میں شہد کی مکھیوں کے چھتے سے لی گئی موم اور خاص آئیونائز نمک ملایا گیا ہے۔ یہ دونوں اشیا مل کر پھل کو بیکٹیریا سے محفوظ رکھتی ہیں اور ساتھ ہی سٹیکر پھل کے پکنے کے عمل کو بھی سست کردیتا ہے۔ اگرچہ سٹیکر کی مزید تفصیل نہیں دی گئی لیکن سٹیکر بالکل محفوظ ہے اور یہاں تک کہ آپ اسے کھا بھی سکتے ہیں۔ اسے سٹکس فریش کا نام دیا گیا ہے۔ سٹکس فری کے مالک ظافری زین الدین نے کہا ہے کہ چار سال قبل انہیں اس کا خیال آیا اور انہوں نے پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والے کئی افراد سے ملاقات کی جو تیزی سے خراب ہوتے پھلوں سے پریشان تھے۔ ایک خوانچہ فروش نے کہا کہ ہم بے بس ہیں کیونکہ ہم قدرت کو نہیں روک سکتے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟