15 نومبر 2018
تازہ ترین
پپیتا کے صحت پر نقصان دہ  اثرات

پپیتا موسم گرما کا ایک نہایت مفید پھل ہے، اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، کچھ لوگ اسے سلاد کے طورپر استعمال کرتے ہیں، کچھ کھانے کے بعد پپیتے کو کھانا پسند کرتے ہیں اور کچھ کو اس کا جوس بنا کر پیتے ہیں اس کے علاوہ اس کو پکا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہر طرح سے پپیتا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس پھل کے جہاں بہت سے فائدے ہیں وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو پپیتے کے شوقین افراد کو معلوم ہونے چاہئیں۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ پپیتے کے منفی اثرات کا اطلاق تمام افراد پر نہیں ہوتا بلکہ یہ مختلف لوگوں کے لئے مختلف طرح سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ پھل حاملہ خواتین کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق حاملہ خواتین کو پپیتے کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ بچے کی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور خاص کر سبز پپیتا حاملہ خواتین کے لئے زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ پپیتے کا حد سے زیادہ استعمال ہاضمے کے نظام کو خراب کرتا ہے۔ دوسری جانب فائبر سے بھرپور پپیتا قبض کے شکار افراد کے لئے بے حد مفید ہے لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال صحت مند افراد کو بدہضمی اور ہیضے کا مریض بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پپیتے کے زیادہ استعمال سے پیٹ میں درد، گیس اور الٹی کی شکایت بھی ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسین کے مطابق جو لوگ ایسی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جو خون پتلا کرتی ہیں انہیں پپیتا نہیں کھانا چاہئے کیونکہ اس سے خراش اور زیادہ خون بہنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ پپیتا خون میں موجود شوگر کی مقدار میں کمی کرتا ہے۔ اس کا استعمال ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو شوگر میں کمی لانا چاہتے ہیں لیکن پپیتا خون میں موجود شوگر کے لیول کو اچانک سے بہت زیادہ کم کر دیتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ اسی لئے ڈاکٹرز شوگر کے مریض افراد جو ادوایات کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں انہیں پپیتا کھانے سے منع کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کے خون میں پہلے ہی شوگر کی مقدار کم ہو وہ بلکل بھی اسے کھانے کی غلطی نہ کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟